اسلام آباد : سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ پاکستان کا اقتصادی مستقبل روشن تر ہے اور سعودی عرب عمران خان جیسی قیادت کے پاکستان میں منظرعام پہ آنے کا انتظار کررہا تھا۔ سعودی عرب پاکستان سے سیاسی،معاشی اور دفاعی معاملات میں وسیع تر تعلقات استوار کرے گا۔

سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن محمد پاکستان آمد کے بعد ایوان وزیراعظم میں  استقبالیہ عشائیے سے خطاب کررہے تھے۔

سعودی ولی عہد نے کہا کہ ہمارا ماننا ہے کہ مستقبل میں پاکستان بہت زیادہ اہمیت کا حامل ملک بننے جارہا ہے اور ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ اس اہمیت کا ہم بھی حصّہ بنیں۔

ولی عہد کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں سعودی سرمایہ کاری 20 ارب ڈالر تک ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ آنے والے سالوں میں دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کاحجم اور بڑھے گا اور اس سے دونوں کو فائدہ ہوگا۔

سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ ولی عہد بننے کے بعد کسی ملک کا پہلا دورہ ہے اور پاکستان کو یہ اعزاز ملا ہے۔

زرایع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب 41 رکنی فوجی اتحاد برائے انسداد دہشت گردی میں پاکستان کے کردار کی توسیع چاہتا ہے اور اس کردار کی توسیع کے بدلے میں ہی 20 ارب ڈالر کی امداد کا فیصلہ ہوا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here