کراچی: معروف مارکس واد،سندھی استاد اور صحافی نفیسہ ہود بھائی کے شوہر جاوید بھٹو کو امریکہ میں مبینہ طور پہ قتل کردیا گیا۔

جاوید بھٹو کا تعلق سندھ کے شہر شکار پور سے تھا۔ وہ سندھ یونیورسٹی جامشورو میں شعبہ فلسفہ کے صدر رہے۔ اور پھر وہ امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن چلے گئے تھے۔

ابھی تک ان کے قتل کے محرکات کی باقاعدہ تصدیق نہیں ہوچکی،مگر سوشل میڈیا کے کچھ صارفین کے مطابق ان کو ایک نشے کے عادی مجرم نے قتل کیا ہے۔

ایک اور صارف کا کہنا ہے کہ واشنگٹن ڈی سی میں ایک شادی شدہ جوڑے کے گھر باہر فائرنگ ہوئی ۔

اس کا کہنا ہے کہ جاوید بھٹو اپنے پڑوسی کی جانب سے کی گئی فائرنگ کی زد میں آگئے جو کہ منشیات کی فروخت بارے کسی کی پولیس کو خبر کرنے پہ مشتعل تھا۔

سوشل میڈیا پہ جاوید بھٹوکی وفات پہ ان کے مداحوں،شاگردوں کی جانب سے مذمت کا سلسلہ جاری ہے اور حکومت امریکہ سے اس پہ فوری اقدام اٹھانے کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here