اسلام آباد: سیکرٹری وفاقی فنانس ڈویژن کمیٹی نے تنبیہ کی ہے کہ فنانشل ٹاسک فورس کے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو پاکستان کو اقتصادی پابندیوں کا سامنا ہوسکتا ہے۔

سیکرٹری فنانس ڈویژن کمیٹی عارف احمد خان نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ایک ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو فنانشل ٹاسک فورس کے مطالبات پہ سختی سے اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ عالمی برادری کی جانب سے اقتصادی پابندی سے بچا جاسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ فانشل ٹاسک فورس کی سفارشات کی روشنی میں کالعدم تنظیموں کے خلاف دکھائی دینے والے اقدامات کرنا ہوں گے اور اگر ایسا نہ ہوا تو پاکستان کو معاشی طور بہت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

فنانشل ٹاسک فورس کے انٹرنیشنل کاپریشن ریویو گروپ- آئی سی آر جی کے حالیہ اجلاس میں پاکستان کے اٹھائے گئے اقدامات پہ عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔

اب آئی آر سی جی جون 2019ء دوبارہ پاکستان کے نیشنل ایکشن پلان کے تحت اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لے گا اور اس سے پہلے مئی 2019ء میں دو بدو ملاقات ہوگی جوائنٹ گروپ کے اجلاس میں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here