کراچی: حکومت سندھ کے ترجمان اور وزیراعلی سندھ کے مشیر برائے قانون مرتضی وہاب نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے اینکر شاہ زیب خان زادہ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی مرکز میں حکومت چار ووٹوں پہ کھڑی ہے اور ہم اس حکومت کو پارلیمنٹ میں گرادیں گے۔

مرتضی وہاب نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے بارے میں کہا کہ فواد چودھری کرائے کا لاؤڈ سپیکر ہے،جب یہ پی پی پی میں تھا تو پی پی پی کے گن گایا کرتا تھا۔

مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جو وعدے عوام سے کیے تھے ان کو پورا کرنے میں وہ بالکل ناکام ہوگئی ہے اور اس کا مزید حکومت میں رہنا ٹھیک نہیں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here