خانیوال – نیوز ڈیسک –      ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز خانیوال کا وزٹ کیا جہاں انہو ں نے زیر تعمیر پولیس ہسپتال‘ڈرائیونگ سکول‘وردی گودام‘محررآفس‘متفرق سٹور‘ایم ٹی سیکشن‘میس ہال‘رہائشی بلاک‘کچن‘بیرکس ملازمین‘ڈسپنسری‘یوٹیلٹی سٹور‘دھوبی خانہ‘باربر شاپ سمیت مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔انہو ں نے سرکاری گاڑیوں کی انسپکشن بھی کی او ایم ٹی او کورتمام گاڑیوں کی منٹیننس برقراررکھنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پرآرآئی غلام مرتضیٰ بھٹی‘ایم ٹی او مظہر حسین‘ انچارج ڈویلپمنٹ مہر سعید احمد‘پی ایس او ٹو ڈی پی ا وسعد بن سعید‘پی آر او ٹو ڈی پی او عمران چوہدری ودیگر پولیس افسران بھی ہمراہ تھے۔ ڈی پی او نے کہاکہ آئی جی پنجاب پولیس شعیب دستگیرایک پروفیشنل کمانڈر ہیں جنہوں نے پولیس کی بہتری اورعوام کی خدمت کیلئے کارہائے نمایاں سرانجام دئیے او رجہاں بھی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن ہوتا ہے وہ اس کی قیادت کرتے ہیں لہذا پولیس افسران وملازمین پر یہ ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ وہ لوگوں کے جان ومال کے تحفظ او رانہیں انصاف کی فراہمی کیلئے مزید لگن‘ایمانداری او رخلوص نیت سے اپنے فرائض سرانجام دیں۔انہو ں نے کہاکہ محکمہ پولیس میں فرض شناس او رایماندار آفیسر اور ماتحت محکمہ کا اثاثہ ہوتے ہیں جن کی نیک نیتی اور جانفشانی سے ہی محکمہ کے اہداف کو سو فیصد یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ ڈی پی او نے کہا کہ غیر حاضر‘ کام چور او راپنی ڈیوٹی سے غفلت سے برتنے والے پولیس افسر و ملازمین کی محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں لہذا اپنی ڈیوٹی خالصتاً جذبہ حب الوطنی سے انجام دیں۔ڈی پی او نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے محکمہ پولیس سے جو توقعات وابستہ کی ہیں ہم دل وجان سے ان کی توقعات پر پورا ترتے ہوئے جرائم کے خاتمہ‘عوام کو انصافی کی فراہمی او ران کے جان ومال کو محفوظ بنانے کیلئے کوئی کسراٹھا نہ رکھیں گے۔ انہوں نے تمام شعبہ جات کے انچارجزسے کہا کہ اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے ادا کریں کسی قسم کی غفلت و لاپرواہی کا مظاہرہ نہ کریں اور اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں اورکرپشن کو اپنی زندگی اور محکمے میں سے ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔انہو ں نے کہا کہ احسا س ذمہ داری سے پہلو تہی برتنے والے معاشرے کبھی پروان نہیں چڑھتے‘انسانی احترام میں اصل انسانیت کی معراج ہے‘معاشرے سے جرائم کا خاتمہ اسی صورت ممکن بنایا جاسکتا ہے جب معاشرے کا ہر فرد اپنی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے نبھائے گا۔قبل ازیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم یادگارشہداء پولیس پر گئے اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء پولیس کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کے لیے دعا کی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here