ملتان: پاکستان میں مختلف سیاسی و سماجی ایشوز پر ہیش ٹیگ کو ٹوئٹر ٹرینڈ بنانے کی جنگ جاری ہے- پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی جانب سے دو دن پہلے ہیش ٹیگ”زرداری کا احسان”چلایا گیا- جس کے تحت ہزاروں ٹوئٹ پی پی پی کے جیالوں اور ہمدردوں نے کیے اور ہیش ٹیگ ٹاپ تھری میں شامل ہوگیا- جبکہ اس کے جواب میں پی ٹی ائی کے سوشل میڈیا ونگ نے جو ٹرینڈ چلایا وہ ٹاپ ٹین میں بھی جگہ نہ پاسکے

#ZardariKaIhsan

سولہ جون دو ہزار کو پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جب قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن میں بجٹ سیشن پر دو بجے دوپہر کو خطاب کا آغاز کیا تو پی پی پی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹس نے ٹوئٹر اور فیس بک پر ہیش ٹیگ “ریجکیٹ پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ” چلایا جو دیکھتے ہی دیکھتے ایک بار پھر ٹوئٹر کے ٹاپ تھری ٹرینڈ میں سے ایک بن گیا- پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ونگ نے اس کے مقابلے پر بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کی کردار کشی والے ہیش ٹیگ چلائے جو ٹاپ ٹوئنٹی میں بھی جگہ نہ پاسکے۔

#RejectPTIMFBudget

 

اب جبکہ یہ خبر فائل کی جارہی ہے تو ہیش ٹیگ “ریجکٹ پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ” ہیش ٹیگ ٹاپ ٹین میں چوتھے نمبر پر ہے۔

 اور ٹاپ ٹین میں پانچویں نمبر پر مسلم لیگ نواز کا ہیش ٹیگ “جوائن پی ایل این ایس ایم ٹی” ہے-

https://trends24.in/pakistan/

 

 

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here