ایک کولیگ،  میری بہت قربت بھی ہے اس سے،  مجھ سے اپنے دکھ سکھ شئیر کر لیتی ہے ۔

آج میں نے کہا، تم بہت پریشان ہو، چھٹی کے بعد  تمہاری طرف چکر لگاتی ہوں، کچھ بہتر محسوس کرو گی ۔ تو وہ گھبرا سی گئی،

نہیں، نہیں میری طرف نہ آنا، تم شیعہ ہو، میرے گھر میں تو میرے لئے مذید مشکلات پیدا ہو جائیں گی۔ میں تو تمہیں فون بھی چھُپ کر  کرتی ہوں کہ اگر گھر میں زرا بھی کسی کو پتہ چلا کہ ہماری بہو کی شیعہ لڑکی سے دوستی ہے تو میری تو شامت آ جائے گی ۔

میرے میاں بھی مجھ سے misbehave کریں گے، وہ تو پہلے ہی منع کرتے رہتے ہیں کہ خبر دار کسی شیعہ سے دوستی نہیں بڑھانی۔

 

عابدہ حسینی ایک اسکول میں استانی ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here