نیوز ڈیسک –  چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر باوجوہ نے صوبہ سندھ کے دار الحکومت کراچی میں رینجرز کراچی کے ایک سیکٹر کمانڈر پر آئی جی پولیس سندھ اور ایڈیشنل آئی جی پی سندھ کو مبینہ طور پر یرغمال بناکر مسلم لیگ نواز کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر پر ایف آئی آر درج کروانے کے الزامات کی انکوائری کے لیے کورکمانڈر کراچی کو انکوائری انچارج مقرر کردیا ہے-

 

پاکستان پیپلزپارٹی کے جئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کچھ گھنٹے پہلے مذکورہ بالا واقعے کے خلاف شدید جارحانہ پریس کانفرنس کی تھی- اس کانفرنس کے چند گھنٹوں بعد ہی چیف آف آرمی اسٹاف کی جانب سے کورکمانڈر کراچی کو واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے-

پی پی پی کی سابق سینٹر سحر کامران جو پی پی پی سوشل میڈیا کی مرکزی انچارج بھی ہیں نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی آرمی چیف کے اقدام کا خیرمقدم کرتی ہے-

یاد رہے کہ سندھ پولیس ہوٹل کے کمرے کے دروازے کو توڑ کر کیپٹن صفدر کو گرفتار کرکے لے گئی تھی جنہیں بعد ازاں سندھ ہائی کورٹ نے ضمانت پر رہا کردیا- اس واقعے کے رونما ہونے کے چند گھنٹے بعد معروف صحافی حامد میر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کرکے دعوا کیا تھا کہ سندھ پولیس کے آئی جی کو کراچی رینجرز نے اغوا کیا اور ایک سیکٹر کمانڈر کے دفتر لے گئے، جہآں پر ایڈیشنل آئی جی  سندھ پولیس پہلے ہی زبردستی لائے گئے تھے- اور وہاں آئی جی سندھ پر دباؤ ڈال کر کیپٹن صفدر اور مریم نواز شریف کے خلاف مزار قائد پر ہلڑ بازی کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کروایا گيا اور اس ہوٹل پر چھاپہ مروایا گیا- اسی دوران سابق گورنر محمد زبیر ترجمان مریم نواز کی ایک آڈیو ٹیپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جو حامد میر کے دعوے کو ٹھیک ثابت کررہی تھی- بعد ازاں مریم نواز اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رینجرز پر ہی الزامات عائد کیے- آج بلاول بھٹو زرداری نے انتہائ جارحانہ پریس کانفرنس کی- مریم نواز شریف مرکزی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ نواز نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ 24 گھنٹوں میں انہوں نے ایک بار بھی نہیں سوچا کہ یہ کاروائی سندھ حکومت کے ایما پر ہوئی ہو- انھوں نے کہا کہ یہ پی ڈی ایم پر حملہ تھا-

Image
بلاول بھٹو زرداری کا سندھ پولیس کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے گروپ فوٹو جو انھوں نے ٹوئٹ کے ساتھ شئیر کیا

ادھر آئی جی  پولیس سندھ، ایڈیشنل آئی جی پی سندھ سپیشل برانچ سمیت اعلی عہدوں پر تعینات درجن بھر پولیس افسران چھٹیوں پر چلے گئے ہیں- رخصت  پر جانے کی وجوہات انہوں نے اپنی درخواستوں میں کیپٹن (ر) صفدر پر مقدمہ درج کرنے اور گرفتار کرنے کے لیے ڈالا جانے والا مضحکہ خیز اقدام بتایا ہے-

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here