انوسٹی گیشن سیل رپورٹ -ایسٹرن ٹائمز کو باوثوق زرایع سے پتا چلا ہے کہ ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی سمیت ضلع بھر کے دیگر افسران کی خراب کارکردگی کے بارے میں ایک خفیہ رپورٹ سردار عثمان بزدار کو بھجوائی گئی ہے- اس رپورٹ میں ڈی سی خانیوال ، اے ڈی سی آر، اے سی میاں چنوں بارے اقربا پروری، کرپٹ عناصر سے تعلقات اور اپنے اختیارات سے تجاوز کرنے جیسے کئی الزامات عائد کیے گئے ہیں- اس رپورٹ میں خانیوال کے ایک ایم پی اے کو ایک چک میں غیر قانونی طور پر زمین الاٹ کرنے کی نشاندہی بھی کی گئی ہے- اے ڈی سی آر خانیوال کے بارے میں میاں چنوں کی ایک گرلز اسکول کے حوالے سے بھی رپورٹ میں تذکرہ موجود ہے- رپورٹ میں ڈی سی خانیوال پر اثر انداز ہوکر کام کروانے والے صحافیوں، چند ایک وکلا، چند ایک سیاست دانوں بشمول کئی ایک ایم پی ایز کا ذکر بھی کیا گیا ہے

ڈی سی خانیوال دو لیگی منحرف ایم پی ایز کے ساتھ سہولت بازار کا دورہ کررہے ہیں- فیصل نیازی کے ساتھ جلیل شرق پوری کی بھی گزشتہ دنوں پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بڑی بے عزتی کی گئی تھی جبکہ منحرف لیگی ایم پی اے نشاط احمد خان ڈاہا جو کئی ٹی وی چینلز پر تو نواز لیگ کے اراکین کو چیلنچ کررہے تھے اس دن اجلاس میں ہی نہیں آئے اگرچہ وہ لاہور میں ہی موجود تھے-

 

اے سی میاں چنوں اور ایک لیڈی ہیلتھ ورکر کے حوالے سے ایشو کا ذکر بھی رپورٹ میں موجود ہے-

جبکہ  زرایع کا کہنا ہے کہ خفیہ رپورٹ میں موجودہ ڈی سی خانیوال جب بطور اے سی خانیوال تعینات تھے، اس زمانے میں ایک لیڈی ڈاکٹر بارے روزنامہ اوصاف ملتان میں چھپنے والی ایک خبر کا ذکر کیا گیا ہے اور ساتھ ہی میاں چنوں خانیوال میں واقع کلینک چلانے والی ایک ایل ایچ وی اور ڈویژنل پبلک اسکول میاں چنوں میں کی گئی بھرتیوں بارے بھی زکر کیا گیا ہے- یہ رپورٹ اگر منظرعام پر آئی تو بہت دھماکہ خیز ثابت ہوسکتی ہے-

چیف منسٹر پنجاب کے دفتر کے زرایع کا کہنا ہے خفیہ رپورٹ وزیراعظم پاکستان عمران خان کو بھی سی سی کی گئی ہے- اس زریعے کا کہنا ہے جلد پنجاب بھر میں کئی ایک اضلاع کے ڈی سی و ڈی پی او سمیت کئی افسران کے تبادلے کیے جانے کا امکان ہے- اس زریعے کا کہنا ہے کہ جن ڈی سی و ڈی پی او صاحبان کے تبادلے متوقع ہیں ان میں اکثریت پر کرپشن، بیڈ گورننس کے الزامات ہیں- جبکہ خفیہ رپورٹ میں ایسے افسران کی جانب سے لوکل اور ریجنل میڈیا کے رپورٹرز، کئی ایک کالم نگاروں اور مدیروں کو مینیج کرکے اپنے خلاف حقیقت پر مبنی خبروں اور مضامین کو چھپنے سے روکنے کے اقدامات کا ذکر بھی کیا گیا ہے-

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here