ڈاکٹر امجد شہزاد نے 5 لاکھ روپے کا چیک دیا جو ایم سی خانیوال اکاؤنٹ میں جمع کروایا،تاحال کمپرومائز فیس جمع نہیں کرائی – سی او بلدیہ خانیوال

 نیوز ڈیسک-چیف افسر بلدیہ خانیوال افتخار بنگش نے ہیلتھ ایڈوائزر برائے صوبائی محتسب ڈاکٹر امجد شہزاد کی طرف سے لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے- انہوں نے ایسٹرن ٹائمز کو کیے گئے ایک وٹس ایپ میسج میں موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر امجد شہزاد نے 5 لاکھ روپے کا ایک چیک مونسپل کمیٹی خانیوال کے نام جمع کرایا تھا جو ایم سی خانیوال اکاؤنٹ میں جمع کرایا گیا- جبکہ کمپرومائز فیس تاحال ادا نہیں کی گئی جس کے سبب نقشہ عمارت پاس نہیں ہوا- انھوں نے اس حوالے سے متعلقہ دستاویز کے امیج بھی ایسٹرن ٹائمز کو ارسال کیے ہیں-

 

رجسٹر اندراج میں 5 لاکھ روپے جمع کرائے جانے کے ریکارڈ کا امیج
بینک آف پنجاب کی رسید

چیف افسر بلدیہ خانیوال نے ایسٹرن ٹائمز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر امجد شہزاد نے اپنی ملکیت کی جگہ پر جو پارکنگ کی جگہ چھوڑنی تھی،وہ نہیں چھوڑی، اس کے متبادل کمپرومائز فیس بھی جمع نہیں کرائی جس کے سبب ان کا نفشہ پاس نہیں کیا گیا-

یاد رہے کہ ایسٹرن ٹائمز کو صوبائی محتسب کے ہیلتھ ایڈوائزر ڈاکٹر امجد شہزاد نے بتایا تھا کہ 5 لاکھ فیس ادا کرنے کے باوجود ان کا نقشہ پاس نہیں کیا جارہا-

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here