باٹی بنگلہ ضلع خانیوال کے رہائشی شہری عبداللہ  کمبوہ نے دنیا نیوز ٹی وی کے ڈسٹرکٹ رپورٹر پر فراڈ کرنے کی درخواست دنیا نیوز کو بھجوادی

 

ڈسٹرکٹ نیوز ڈیسک – ضلع خانیوال کی تحصیل کبیروالہ کے علاقے باٹی بنگلہ کے رہائشی عبداللہ ولد بشیر کمبوہ نے “دنیا نیوز” ٹی وی کے انچارج نمائندگان ممتاز گوندل کو ایک درخواست ارسال کی ہے- درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ رپورٹر دنیا نیوز ٹی وی/ روزنامہ دنیا نے اسے دنیا نیوز ٹی وی میں باٹی بنگلہ سے نمائندہ بنوانے کا جھانسا دیکر نقد پینتس /35 ہزار روپے لے لیے اور تاحال اسے دنیا نیوز ٹی وی کا نمائندہ نہیں بنایا گیا- شہری نے الزام عائد کیا ہے کہ دسٹرکٹ رپورٹر نے نمائندگی کے جھانسے میں صرف اس سے ہی پیسے نہیں لیے بلکہ کئی اور لوگوں سے بھی پیسے وصول کیے ہیں

 

اخبارات اور ٹی وی چینلز میں مقامی نمائندگان کو اعزازی طور پر رکھے جانے کی روایت موجود ہے- اعزازی نمائندگان سے نمائندگی دینے کے بدلے لاکھوں روپے  سیکورٹی کے مد میں مانگے جاتے ہیں اور یہ اعزازی نمائندے اخبارات کے لیے اپنے علاقے سے ڈیڑھ سے دو لاکھ روپے کے کم از کم سال میں دو ایڈیشن دینے کے پابند ہوتے ہیں- پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کا کہنا ہے اخبارات اور ٹی وی چینلز میں مقامی رپورٹرز کو تنخواہ کے بغیر اعزازی رکھے جانے اور ان سے سیکورٹی و اشتہارات کی مد میں پیسے مانگے جانے کی پریکٹس نے “زرد صحافت” کا راستا کھول رکھا ہے-

 

مقامی رپورٹر کا دیا گیا چیک کا عکس
دنیا نیوز ٹی وی کے انچارچ نمائندگان کو بھیجی گئی درخواست کا عکس

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here