ریڈیو پاکستان کے 749 ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیا گیا

فارغ ہونے والوں میں پروگرام سیکشن 531،نیوز 171اور نیوز اینڈ کرنٹ افئیرز کے 41 ملازمین شامل ہیں

 

 

پاکستان ٹیلی ویژن کے ملازمین نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز اور سیکریٹری
اطلاعات و نشریات/ چیئرمین پی ٹی وی اکبر حسین درانی کے نام خط لکھا ہے۔
ادارہ کی بہتری کے لیے لکھا گیا یہ خط خبر والے من و عن شائع کر رہے ہیں۔

السلام و علیکم
الحمداللہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم سے پاکستان ٹیلی ویژن بورڈ آف ڈائریکٹرز ختم ہو چکی ہے۔
ہم پاکستان ٹیلی ویژن کے ملازمین آپ صاحبان سے گزارش کرتے ہیں کہ منیجنگ ڈائریکٹر عامر منظور

اور ان کے ماتحت افسران چیف ہیومن ریسورس آفیسر طاہر مشتاق، جنرل منیجر سیکیورٹی و کارپوریٹ
ایڈمن کرنل ریٹائرڈ محمد ندیم نیازی اور ڈائریکٹر مارکیٹنگ خاور اظہر سرعام لوٹ مار میں مصروف ہیں۔
پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ سرکاری ادارے میں کوئی کنٹریکٹ پر لیا گیا آفیشل ویب سائٹ بنائے۔

سرکاری ٹی وی کا منیجنگ ڈائریکٹر عامر منظور برائے نام بیٹھا ہے۔
سی ایچ آر او طاہر مشتاق نے ہر سنٹر پر اپنے جاسوس اس لالچ پر بٹھائے ہوئے ہیں کہ میری تنخواہ 8 لاکھ 70 ہزار ہے اور میں آپ کی تنخواہ 4 لاکھ سے زائد کردوں گا۔

یہی لالچی لوگ آفیشل پیچ پر پورا دن طاہر مشتاق اور کرنل ریٹائرڈ ندیم نیازی کی تعریفیں کرتے ہیں اور جھوٹ پر مبنی پوسٹیں کرتے ہیں۔
ان میں پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز کے سینئیر پرسنل آفیسرز سلمان خان اسسٹنٹ کنڑولر ایڈمنسٹریشن، عدنان خان اسسٹنٹ کنڑولر ایڈمنسٹریشن اور ریحان اسسٹنٹ کنڑولر ایڈمنسٹریشن سر فہرست ہیں۔
ساتھ ہی ساتھ آئی ٹی سیکشن کے صفدر بھی اس کار خیر میں مصروف ہیں۔
پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز کے ڈپٹی کنٹرولر آر بی ایس نعیم خٹک اور باقی سنٹروں کے ایڈمن اینڈ پرسانل منیجر کو بھی اسی کام میں مصروف رکھا ہوا ہے۔
پی ٹی وی ہوم کے فرحت عباس جنجوعہ اور پشاور سنٹر کے میاں ساجد بھی سرعام تعریفیں کر تے نہیں تھکتے۔
جناب عالی
پی ٹی وی ملازمین میں اس وقت بہت بےچینی پائی جارہی ہے۔
اگر کوئی ملازم بات کرتا ہے تو چپ رہنے کی دھمکی دی جاتی ہے کہ 58 سال پر گھر بھیج دیں گے۔
اس وقت پی ٹی وی کے ڈائریکٹرز اور کنٹرولرز بھی خوف کے شکار ہیں۔
چیف ایچ آر اور سی سی ٹی او کے خلاف کوئی کچھ بھی نہیں بول سکتا تمام ملازمین ڈپریشن کے شکار ہیں۔
تمام ملازمین کی آنکھیں آپ کی صاحبان طرف ہیں خدارا پی ٹی وی میں جلد اصلاحات کرکے لاکھوں پیکچز والوں کو فارغ کیا جائے۔
ہم ملازمین تاحیات آپ کو دعائیں دیں گے۔

فقط مخلص کارکن
پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز آفس اسلام آباد

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here