نیوز ڈیسک:  بيگم نصرت بھٹو کا سب سے بڑا کارنامہ جنرل ضیاء الحق کی آمریت کے دوران پارٹی کو متحد رکھنا تھا- انھوں نے جنرل ضیاء اور اس کے ساتھی جرنیلوں کا منصوبہ ناکام بنایا اور پی پی پی کو ٹوٹنے نہ دیا- ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد ضرار یوسف رہنما پاکستان پیپلزپارٹی و صدر پاکستان پیپلزتھنکرز فورم – پی پی ٹی ایف لاہور ریجن نے ایک خصوصی مقالے میں کیا- وہ یہ مقالہ پی پی ٹی ایف کے وٹس ایپ اجلاس عام میں پیش کررہے تھے-

 

انھوں نے کہا

 

“بیگم نصرت بھٹو کی طویل جدوجہد کا احاطہ ایک مختصر وقت میں نہیں کیا جاسکتا ۔ جنہوں نے اپنے شوھر کے لئے عدالتوں کا دروازہ کھٹکٹھایا۔ مارشل لاء قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں اور قوم کے سامنے ایک عظیم الشان مثآل بن کر قوم کو حوصلہ دیا ۔ عوام سے رابطہ رکھا ۔ اور پارٹی کے اندر غداروں سے بھی جنگ لڑی ۔ اگر بیگم نصرت بھٹو بہادر دلیر نڈر اور حوصلہ مند نہ ھوتیں تو غریب پسے ھوئے طبقات کی نمائندہ پارٹی کا وجود ڈکٹیٹر ختم کر چکے ھوتے”

 

پی پی ٹی ایف کے عہدے داروں اور ممبران نے ڈاکٹر ضرار یوسف کی کہی باتوں کی تائید کی اور بیگم نصرت بھٹو کی خدمات کو زبردست طریقے سے سراہا- ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی جئیرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں بھٹوز کے نصب العین کے حصول کی جدوجہد کررہی ہے اور ہر کارکن اپنی پارٹی پہ فخر کرتا ہے-

 

پی پی ٹی ایف پاکستان میں جمہوری جدوجہد کو نظریاتی فیڈ بیک مہیا کرنے کے لیے بنایا گیا ایک فورم ہے- اس فورم میں اکثریت پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان کی ہے جبکہ اس میں پی پی پی کی طرف ہمدردی رکھنے والے بالغ اور تجربہ کار سیاسی کارکن اور دانشور شامل ہیں- پی پی ٹی ایف کے سرپرست ڈاکٹر خالد جاوید جان مرکزی صدر پی پی پی کلچرل ونگ پنجاب، چئیرمین رانا شرافت علی ایڈوکیٹ، مرکزی جنرل سیکرٹری سید طاہر حسین (برادر سید قمر عباس شہید پشاور) اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات کلدیپ سنگھ ہیں-

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here