خانیوال:چور غریب دکاندار کی دکان سے ایک لاکھ روپے مالیت کا سامان لے اڑے

پاکستان میں پولیس تھانہ انچارج فرسٹ انفارمیشن رپورٹ جو کہ قانون کے مطابق فوری درج کرنا ہوتی ہے کے اندراج میں اکثر لیت و لعل سے کام لیتے ہیں تاکہ بعد ازاں کیسز کے حل کرنے بارے ہونے والی بوچھ تاچھ سے بچے رہیں- جرائم کی شرح کم دکھانے کے لیے بھی ایف آئی آرز کے اندراج میں تاخیر سے کام لیا جاتا ہے-

0
897

خانیوال:چور غریب دکاندار کی دکان سے ایک لاکھ روپے مالیت کا سامان لے اڑے

چھے روز گزر گئے، تھانہ سٹی پولیس خانیوال مقدمہ درج نہ کرسکی

جرائم کی شرح کم دکھانے کے لیے بھی ایف آئی آرز کے اندراج میں تاخیر سے کام لیا جاتا ہے

 

خانیوال-  تھانہ سٹی خانیوال کی حدود میں واقع کھوکھر آباد فارم روڈ پر نامعلوم چور ایک دکان کے تالے توڑ کر ایک لاکھ مالیت کا سامان چوری کرکے لے گئے- دکاندار ندیم رحمانی نے 15 پر پولیس کو اطلاع کی- تھانہ سٹی خانیوال کی پولیس موقعہ پر پہنچی اور موقعہ واردات کی رپورٹ بنائی- دکاندار ندیم رحمانی نے تھانہ سٹی خانیوال کے ایس ایچ او کے نام اندراج برائے مقدمہ کی درخواست لکھی اور فرنٹ ڈیسک پر بھی جمع کرائی جس کا رسید نمبر سی کے -10/22/2020 ہے- مدعی ندیم رحمانی نے ایسٹرن ٹائمز کو بتایا کہ چھے روز گزر گئے ہیں تاحال تھانہ سٹی خانیوال نے مقدمہ درج نہیں کیا- ایس ایچ او سٹی خانیوال عون عباس سے ایسٹرن ٹائمز نے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ ابھی مقدمہ درج نہیں ہوا، مدعی کو جن پر شک ہے ان سے انٹروگیشن کی جاسکتی ہے- ڈی پی او خانیوال کو وٹس ایپ پر بھیجے گئے سوال کے جواب میں ڈی پی او خانیوال نے معاملے کا نوٹس لینے کی یقین دہانی کرائی ہے- پاکستان میں پولیس تھانہ انچارج فرسٹ انفارمیشن رپورٹ جو کہ قانون کے مطابق فوری درج کرنا ہوتی ہے کے اندراج میں اکثر لیت و لعل سے کام لیتے ہیں تاکہ بعد ازاں کیسز کے حل کرنے بارے ہونے والی بوچھ تاچھ سے بچے رہیں- جرائم کی شرح کم دکھانے کے لیے بھی ایف آئی آرز کے اندراج میں تاخیر سے کام لیا جاتا ہے-

تھانہ سٹی خانیوال پولیس فرنٹ ڈیسک پہ جمع کرائی گئی درخواست کی رسید

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here