بدھ, 3 فروری 2021،
جامعات و بورڈز کے مشیر نثار کھوڑو پریس کانفرنس۔
کراچی۔۔سندھ حکومت نے وفاقی ہیک کیطرف سے دو سالہ ڈگری پروگرام کو ختم کرکے چار سال کرنے کے عمل کو صوبائی خودمختاری پر حملہ قرار دے کر دو سالہ تمام پروگرامز کو جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔
کراچی۔ ھم وفاقی ہیک کی ان تمام پالیسیوں کو مسترد کرتے ہیں۔ نثار کھوڑو
کراچی۔ سندھ کی تمام جامعات صوبے کے یونیورسٹی ایکٹ کے تحت صوبائی خودمختاری کو استعمال کرکے تمام دو سالہ ڈگری پروگرامز جاری رکھینگے۔ نثار کھوڑو
کراچی۔ صوبائی خودمختاری کو یقینی بنانے کے لیے آئین میں تاریخ ساز ترمیم 18ویں ترمیم روز اول سے مرکزیت پسند عناصر کو کَھل رہی ہے۔ نثار کھوڑو
کراچی۔پاکستان میں تعلیم کا شعبہ 18ویں ترمیم کے بعد اب صوبائی اختیار میں آتا ہے جسکی بنیاد پہ سندھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا قیام عمل میں آیا۔ نثار کھوڑو
کراچی۔۔سندھ اسمبلی نے 2018میں سندھ یونیورسٹیز ایکٹ پاس کیا۔ جس نے جامعات کو خود مختاری دی تاکہ جامعات اپنے Statuesکے مطابق کام کرسکیں۔ نثار کھوڑو
کراچی وفاقی HECکی طرف سے مسلسل ناقص پالیسیوں کے اجرا اور مداخلت سے ایک طرف تو صوبائی خود مختاری پامال ہو رہی ہے دوسری طرف جامعات کی خود مختاری بھی پامال ہو رہی ہے۔ نثار کھوڑو
کراچی۔وفاقی HECکے حالیہ اقدامات جن میں HECکی ایسوسی ایٹ ڈگری، پروگرام اور Ph.Dپالیسی پاکستان میں بہت بڑے پیمانے پر مڈل اور لوئر مڈل کلاس کو اعلیٰ تعلیم سے محروم کر دے گا۔ نثار کھوڑو
کراچی۔ ہیک کی اس پالیسی کے مطابق بے اے،بی کام اور دو سالہ ماسٹرز پروگرام اور پرائیوٹ گریجوئشن کے دروازہ طالب علموں پہ بند ہو جائیں گے۔۔نثار کھوڑو
کراچی۔ ھم وفاقی HECکی ان تمام پالیسیوں کو مسترد کرتے ہیں اور سندھ کی تمام جامعات یونیورسٹی ایکٹ میں دی گئی خود مختاری کے تحت تمام پروگرامز کو جاری و ساری رکھیں گی۔ نثار کھوڑو
کراچی۔حکومت سندھ وفاقی HECکو اس بات کی ہر گز اجازت نہیں دے گا کہ وہ سندھ کے تعلیمی اداروں کی جاری کردہ اسنادکی تصدیق کریں۔ نثار کھوڑو
کراچی۔ تصدیق صرف وہی ادارہ کرسکتا ہے جو ڈگری جاری کرتا ہے۔ وفاقی HECکے حالیہ اشتہار جس میں طالب علموں اور والدین کو ہراساں کیا گیا ہے کہ “اگر پالیسی کی خلاف ورزی کی گئی تو وفاقی HECاسناد کی تصدیق نہیں کرے گا “کی پروزور مذمت کرتا ہوں۔ نثار کھوڑو
کراچی۔ سندھ حکومت اس مسئلہ کو مشترکہ مفادات کی کونسل (CCI) میں بھی اٹھائے گی۔ نثار کھوڑو
کراچی۔ ہم یہ واضع کر دینا چاہتے ہیں کہ سندھ حکومت 18ویں ترمیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ نثار کھوڑو
کراچی۔ 18ویں ترمیم کے بعد آئین توڑنے والوں کو غداری کے زمرے میں لایا گیا ہے۔ نثار کھوڑو
کراچی۔18 ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو مکمل خودمختاری نہیں دی گئی ہے۔ نثار کھوڑو
کراچی۔ صوبے مضبوط ہیں تو ملک مضبوط ہوگا۔ نثار کھوڑو
کراچی۔ کنکرنٹ لسٹ کے خاتمے کے بعد وفاق کے پاس صرف4 محکمے ہونے چاھئیں۔۔نثار کھوڑو
کراچی۔ مگر وفاقی حکومت صوبوں کو وہ محکمے حوالے کرنے کو تیار نہیں اور وفاقی ہیک کا قیام بھی صوبائی خودمختاری کے خلاف ہے۔ نثار کھوڑو
کراچی۔ وفاقی ہیک قائم کرکے صوبوں کی جامعات کو کنٹرول کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ نثار کھوڑو
کراچی۔ وفاق کو صوبے کی خودمختاری کنٹرول کرنے نہیں دینگے۔ نثار کھوڑو
کراچی۔ وفاق ون یونٹ طرز کی طرح عمل کرکے صوبے کی خودمختاری کو صلب کرنا چاھتا ہے۔ نثار کھوڑو
کراچی۔ 18ویں ترمیم پر کوئی مصلحت نہیں کرینگے نہ ہی وفاق کی ایسی کسی ڈکٹیشن کو قبول کیا جائے گا۔ نثار کھوڑو
کراچی۔۔ وزیر اعظم نے نیشنل کریکیولیم لانے کی بات ھوا میں کی ہے جس کا گراؤنڈ پر کچھ نہیں ہے۔ نثار کھوڑو
کراچی۔ عمران خان کی سوچ آمر جنرل پرویز مشرف والی ہے اس لئے سندھ پر وفاق بار بار حملے آور ہے۔ نثار کھوڑو
کراچی۔ جزائر کے متعلق وفاق کے آرڈیننس کی مدت ختم ہوچکی اب وفاق دوبارہ وہ آرڈیننس نہیں نکال سکتا اور جزائر کا مقدمہ سندھ جیت چکی ہے۔ نثار کھوڑو کی سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں پریس کانفرنس

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here