آوارہ کتّے کے کاٹے کے مریض بچے کی ڈی سی و ڈی پی او خانیوال نے کی عیادت

عامر ٹاؤن میاں چنوں کے 10 سالہ رہائشی بچے کو آوارہ کتّے نے کاٹ لیا تھا۔ایم ایس ٹی ایچ میاں چنوں کو تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری

خانیوال(نیوز ڈیسک)ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی اور ڈی پی او محمد علی وسیم نے میاں چنوں میں عامر ٹائون کے رہائشی 10 سالہ بچے کو آوارہ کتے کے کاٹے کی اطلاع ملتے ہی ٹی ایچ کیو ہسپتال میاں چنوں پہنچ کر بچے کی عیادت کی اور ڈاکٹرز سے اس کی خیریت بارے دریافت کیا- ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او بچے کے ساتھ موجود اس کے والدین سے بھی ملے اور ہسپتال میں علاج کی تمام سہولیات فراہمی کی یقین دہانی کرائی- ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ بچے کی مکمل صحت یابی تک اس ہسپتال میں علاج کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here