“In hindsight, it was found that President Asif Ali Zardari lobbied in the US government against the threat of overthrowing an elected government and enacted this law. If the Pakistan Army violates the constitution or seizes power, the United States will be obliged to cut off aid to the government of Pakistan and the army.
“This lobbying of President Asif Ali Zardari and the Government of Pakistan was a conspiracy against the Pakistan Army and an attempt to weaken the Army as an institution. It would be fair to prosecute him for treason. Strict action is recommended.”

Remarks of Judge Qazi Faiz Isa’s in memo gate case.

بادی انظر میں یہ بات پائی گئی کہ ایک منتخب حکومت کوگرائے جانے کے خطرے کے خلاف صدر آصف علی زرداری نے امریکی حکومت میں لابنگ کی اور انہوں نے یہ قانون نافذ کردیا۔ اگر پاکستان کی فوج آئین پامال کرے یا اقتدار پر قبضہ کرلے تو امریکہ پہ یہ فرض عائد ہوگا کہ وہ پاکستان اور فوج کو دی جانے والی امداد بند کردے۔

” صدر آصف علی زرداری اور حکومت پاکستان کی ایسی لابنگ پاکستان آرمی کے خلاف سازش اور پاکستان آرمی کو بطور ادارہ کمزور کرنے کی کوشش تھی۔ اس لیے ان کو بغاوت کے الزام میں ماخوذ کرنا بالکل جائز ہوگا۔ سخت ترین اقدام اٹھانے کی سفارش کی جاتی ہے۔

جج قاضی فائز عیسی کے میموگیٹ کیس میں ریمارکس

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قاضی فائز عیسی نواز شریف کو چی گیورا بناکر پیش کرنے والے لبرل اشراف اور نواز لیگ کے حامیوں کے نزدیک “سقراط عصر” ہیں لیکن وہ لوگوں کو یہ بھول جانے پہ مجبور کرتے ہیں کہ قاضی عیسی اسٹبلشمنٹ کے مخالف نہیں بلکہ وہ محض اس اسٹبلشمنٹ کے گروہ کے مخالف ہیں جس نے نواز شریف کو نکال کر عمران خان نیازی کو وزیر اعظم بنایا اور یہ وہ جج ہے جس کو میمو گیٹ کیس جمہوریت کے خلاف سازش نہیں لگا تھا اور اس زمانے میں اس جج کا ضمیر اس لیے جمہوریت کے خلاف حملے برداشت کرتا رہا کیونکہ وہ حملے اس کے باس اور آقا میاں محمد نواز شریف کو فائدہ پہنچارہے تھے۔ یہ کہتا ہے کہ آصف علی زرداری نے امریکی حکومت میں لابنگ کرکے قانون منظور کرایا تھا کہ پاکستان میں اگر جمہوریت ڈی ریل ہوئی تو امریکی امداد بھی بند ہوجآئے گی۔ حالانکہ امریکی حکومت نے یہ فیصلہ اپنے مفادات کے مطابق کیا تھا اور صدر آصف علی زرداری نے اس الزام کو در کردیا تھا۔ لیکن تھوڑی دیر کو ہم فرض کرلیتے ہیں کہ صدر آصف علی زرداری اور ان کی حکومت نے امریکہ سمیت دنیا بھر منتخب جمہوری حکومتوں سے اگر یہ مطالبہ کیا تھا کہ وہ پاکستان کی فوجی و سویلین امداد کو جمہوریت کے جاری رہنے سے مشروط کردیں تو اس سے پاکستان کی فوج کو بطور ادارہ کمزور کرنے کا ثبوت کیسے میسر آتا ہے؟ آج برما کی نیشنل ڈیموکریٹک لیگ کی منتخب حکومت کا تختہ الٹائے جانے کے خلاف یورپ اور امریکہ کی حکومتیں برما کے چیف آف آرمی اسٹاف کو کہہ رہی ہیں کہ وہ جمہوریت بحال کرے ورنہ پابندی کے لیے تیار رہے تو کیا این ایل ڈی اور اس کی سربراہ آنگ سونگ سوچی برما کی فوج کے خلاف سازش کررہی ہیں؟ جنرل ضیاء الحق کے خلاف ایم آر ڈی میں شامل سیاست دان جب عالمی برادری سے پاکستان سے تعاون کی شرط جمہوریت کی بحالی کو قرار دینے پر اصرار کرتے تھے تو کیا وہ سب سیاست دان پاکستان آرمی کے خلاف سازش کررہے تھے۔ ریاض ملک نےبالکل ٹھیک لکھا ہے کہ قاضی فائز عیسی بھی ایک بکاؤ اور سمجھوتوں کا مارا قاضی ہے جس نے افتخار چوہدری اور کیانی سے مل کر نواز شریف کو چور دروازے سے اقتدار تک پہنچایا بالکل ویسے ہی جیسے باجوہ ،ثاقب نثار، عظمت سعید کھوسہ جیسے عمران خان کو سلیکٹ کرکے لائے۔ اور فائز عیسی ہوں یا عظمت سعید کھوسہ جیسے ہوں یہ ججز عدلیہ کی آمریت کے علمبردار ہیں نہ کہ پارلیمان کی بالادستی کے کیونکہ یہ سب کے سب ججز کی تقرری میں پارلیمان کے کردار کو نمائشی بنانے کے ذمہ دار ہیں۔

“Qazi Faez is the new Patwari icon and is being promoted from all their social media fronts.
Ironically, the compromised and sellout judgements of Qazi Faez on #Memogate ushered the decline of Ziaist Esrablishment Stooge Nawaz Sharif and the rise of Bajwaist stooges like Imran Niazi.”( Riaz Mailk)

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here