عامر حسینی ایڈیٹر ایسٹرن ٹائمز پاکستان

میں نے 5 مئی 2021ء کو اینٹی کوویڈ ویکسئن سائنوفارم کی پہلی ڈوز لگوائی اور دوسری ڈوزمیں 25 مئی 2021ء کو لگوائی – ویکسئن لگنے کے بعد سے مجھے اپنے اندر کافی تقویت محسوس ہورہی ہے۔ اور مجھے کسی بھی قسم کے سائیڈ افیکٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ مجھ سمیت میرا بہت بڑا حلقہ احباب اور سماجی حلقہ جو ویکسین لگواچکا ہے ان سب کا بھی یہی کہنا ہے کہ وہ کافی بہتر محسوس کررہے ہیں اور ان کو کسی قسم کے منفی اور مضر اثرات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
میری اہلیہ نے بھی ویکسین لگوائی ہے اور وہ بھی کسی قسم کے مضر اثرات کا شکار نہیں ہوئیں ۔ اس لیے میں اپنے حلقہ احباب سے کہتا ہوں کہ وہ فوری طور پہ 1166 پہ ایس ایم ایس کے زریعے اپنا شناختی کارڈ نمبر ارسال کریں تاکہ وہ ویکسین لگواسکیں۔ 18 سال سے اوپر جتنے لوگ ہیں وہ فری ویکسین لگوانے کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں 

ایڈیٹر ایسٹرن ٹائمز پاکستان 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here