خانیوال- پنجاب بھر میں آکسفورڈ پریس کی شایع جماعت ہفتم کے لیے شایع سوشل اسٹڈیز کی کتاب کے نسخے ضبط کرنے کے لیے دکانوں پہ چھاپے،  ہزاروں کتابیں ضبط کرلی گئیں۔  پنجاب بورڈ برائے نصاب و نصابی کتب کی ہدائیت پہ پنجاب پولیس کی کاروائی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بورڈ برائے نصاب و نصابی کتب- پی سی ٹی بی نے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی طرف سے جماعت ہفتم کے لیے شایع کی جانے والی “سوشل اسٹڈیز” کی کتاب کے ہزاروں نسخے ضبط کرلیے۔ پی سی ٹی بی، پنجاب پولیس اور دوسری ایجنسیوں نے خانیوال سمیت کئی شہروں کی دکانوں اور انسٹی ٹیوٹس میں چھاپے مارکر جماعت ہفتم کے لیے آکسفورڈیونیورسٹی پریس کی شایع کردہ سوشل اسٹڈیز کے ہزاروں نسخے ضبط کرلیے۔ پی ٹی سی بی منیجنگ ڈائریکٹر فاروق مظہر نے رابطہ کرنے پہ بتایا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے ضبط کی جانے والی جماعت ہفتم کی “سوشل اسٹڈیز” نصابی کتاب بنا این او سی حاصل کیے شایع کی۔ ضبط کی جانے والی کتاب میں اہم شخصیات کی تصاویر و تعارف دیا گیا ہے جس میں 1965ء کی جنگ میں کارہائے نمایاں سرانجام دیکر مرتبہ شہادت پہ فائز ہونے والے اور مسلح افواج کا اعلی ترین اعزاز پانے والے میجرعزیز بھٹی شہید کے نوبل انعام پانے والی ملالہ یوسف زئی کی تصویر شایع کی گئی ہے ۔ بورڈ کے زرایع کا کہنا ہے کہ اس وجہ سے اس کتاب کو این او سی جاری نہیں کیا گیا تھا لیکن آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے اس کے باوجود کتاب کے ہزاروں نسخے شایع کیے۔ پی ٹی سی بی ، پنجاب پولیس اور دیگر ایجنسیوں نے سوموار کے روز چھاپے شروع ہوئے اور آج بھی جاری رہے۔ پنجاب بھر کے شہروں میں قائم آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے شوروم اور کئی نجی بکس سنٹرز پہ چھاپے مارکر مذکورہ کتاب کے ہزاروں نسخے ضبط کرلیے گئے ہیں۔ ملتان میں گول باغ میں واقع آکسفورڈ یونیورسٹی پریس شاپ سمیت خانیوال میں کئی بکس سنٹرز پہ چھاپے مارکر کتاب کے نسخے ضبط کیے گئے۔ گزشتہ سال پی ٹی سی بی نے سو سے زائد نصابی کتابوں کو دوقومی نظریہ کے خلاف مواد کے ساتھ ديگر قابل اعتراض مواد شایع کرنے پہ این او سی دینے سے انکار کردیا تھا اور ان کی فروخت پہ پابندی عائد کردی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here