ڈیرہ غازی خان کے کے علاقے پل غازی گھاٹ کے قریب 2 مسافر کوچ آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 22افراد ہلاک اور 36 کے قریب زخمی ہوگئے۔

سید احسن عباس رضوی کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی دو بسوں میں سے ایک بس میں شیعہ مکتب فکر سے تعلق رکھنے والی ماتمی سنگت اسیر بغداد ( ملتان پارٹی) کے ارکان موجود تھے۔اس انجمن کے 20 افراد حادثے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔

ریسکیو اور پولیس حکام کے مطابق 15 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ دیگر 4 افراد ہسپتال لیجاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاسکے اور چل بسے۔

ان کا کہنا تھا کہ دیگر تمام زخمی افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور صدر مملکت عارف علوی نے سانحے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے مقامی حکام کو زخمی مسافروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

دریں اثناء وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی واقعے میں جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ ٹوٹی پھوٹی سڑکوں، خستہ حال گاڑیوں اور ڈرائیونگ کے دوران لاپرواہی وہ وجوہات ہیں جو پاکستان میں حادثات کا باعث بنتی ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق 2011 سے ہر سال ملک میں لگ بھگ 9 ہزار حادثات واقعات پولیس کو رپورٹ ہو رہے ہیں، جن میں اسطاً ساڑھے 4 ہزار افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here