دنیا نیوز ٹی وی کے صحافی ہارون رشید کی پنجاب پولیس کے اہلکار کو دھمکی کی آڈیو ٹیپ سوشل میڈیا پہ وائرل

0
1273

لاہور: دنیا نیوز ٹی وی چینل کے صحافی ہارون الرشید کی پولیس افسر کے ساتھ بدتیمیزی کی آڈیو ٹیپ سوشل میڈیا پہ وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پہ دنیا نیوز ٹی وی چینل کے صحافی ہارون الرشید کی مبینہ بدتمیزی پہ مبنی آڈیو ٹیپ وائرل ہوئی ہے جس میں مذکورہ صحافی پی ٹی آئی کے لاہور سے منتخب ایم پی اے ندیم عباس کو چھڑوانے کے لیے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او سے بات کررہے تھے تو اس دوران انھوں نے پولیس افسر کو ‘گدھا’ کہہ دیا۔ اور پھر دونوں کے درمان تند وتیز جملوں کا تبادلہ ہوا۔ ہارون رشید نے پولیس افسر کو آئی جی پنجاب کے زریعے سے معطل کرانے کی دھمکی تک دے ڈالی۔ ہارون رشید کا شمار پاکستان تحریک انصاف اور خلائی مخلوق کے شدید جانبدار صحافیوں میں کیا جاتا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here