بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ

0
761

حکومت نےبجلی کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ  دے دیا،وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ  ن لیگ کی حکومت نےمہنگی ترین بجلی کے معاہدے کئے،ان کے دور میں لگائے گئے پلانٹس مہنگی بجلی پیدا کررہے ہیں، بجلی کے ہریونٹ پر 2 روپے 63 پیسے نقصان ہورہا ہے،سردیوں اور گرمیوں میں تین ارب یومیہ نقصان ہوگا،وزیر اعظم جلد ان معاملات پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

وزیراطلاعات فوادچوہدری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس  کرتے ہوئے  بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار سابقہ حکومت کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بجلی کے تمام پلانٹس کے آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرپٹ لوگوں کا احتساب ہو تو کہتے ہیں کہ جمہوریت خطرے میں پڑجائے گی،منی لانڈرنگ کے خلاف بھی فریم ورک تیار کر لیا۔جب ہم کہتے ہیں کہ احتساب ہونا چاہیے تو کچھ دوست کہتے ہیں اپوزیشن سے بنا کر رکھنی چاہیے،جب سب کچھ اس طرح چلنا ہے تو پھرپی ٹی آئی کو حکومت میں آنے کی کیا ضرورت تھی،ہماری کوشش ہے کہ چیزوں کو بہتر اور ٹھیک کریں ،ن لیگ نے جس طرح اداروں سے کھلواڑ کیا اس کو بھی سامنے لانا ہے ،

انہوں نے مزید  کہا کہ بجلی کی قیمت نیپرا طے کرتا ہے، نیپرا ہم نے نہیں گزشتہ حکومتوں نے بنایا ہے،نیپرا نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ کریں ورنہ روز نقصان ہوگا،اس نقصان کی وجہ سے 34 ارب روپے ہرسال گردشی قرضے میں اضافہ ہوا،آج 14 ہزار میگاواٹ بجلی کی طلب ہے .

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ن لیگ کے لگائے گئے تمام پاور پلانٹس کے آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے جن میں سے دو پر کام شروع ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ ای سی سی کے آئندہ اجلاس میں زیر بحث آئے گا،عمر ایوب ملک سے باہر ہیں آیندہ ای سی سی کے اجلاس میں بجلی قیمت پر بات ہوگی۔ قائد اعظم سولر پاور پلانٹ دنیا کا سب سے مہنگا سولر پاور پلانٹ ہے،اس کی فی یونٹ قیمت اس وقت 17 روپے سے زائد پڑ رہی ہے ، مختلف پلانٹس کی وجہ سے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 32 پیسے اضافہ ہوا۔ کوشش کی کہ بجلی کی قیمت بڑھانے سے غریبوں پر اثر نہ پڑے.

وفاقی وزیر نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی نے نئی مثال قائم کی کہ کسی وزیر نے ضمنی انتخاب والے حلقے کا دورہ نہیں کیا ، پی ٹی آئی کیخلاف تمام جماعتیں اکٹھی تھی پھر بھی پی ٹی آئی کا مقابلہ نہ کرسکیں،سعودی عرب ، یو اے ای چین اور دیگر ممالک کی پاکستان کو حمایت حاصل ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here