لاہور: لاہور شہر میں ڈوسے بیکریز کی 45 برانچوں میں کام کرنے والے ملازمین کو 17 روز گزر جانے کے بعد بھی تنخواہ نہ ملی۔ بیکری صوبائی وزیر پنجاب میاں اسلم اقبال کی ملکیت بتائی جاتی ہے۔ دوسے بیکری پہ کام کرنے والے ملازمین نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پہ بتایا کہ وقت پہ تنخواہوں کا نہ ملنا معمول بنا ہوا ہے اور پی ٹی آئی کی پنجاب میں حکومت آنے کے بعد مالک میاں اسلم گل کے وزیر بننے کے بعد تو اس معاملے میں شکایت کرتے ہوئے بھی ڈر لگتا ہے۔

میاں اسلم اقبال صوبائي وزیر صنعت و تجارت پنجاب

‘وقت پہ تنخواہ نہ ملنے پہ بچوں کی فیس نہیں بھرپاتا، گروسری وغیرہ فروخت کرنے والے پچھلا ادھار چکانے کا کہتے ہیں۔بہت مشکل ہوتی ہے کس سے کہیں’،بیکنگ سے منسلک ایک کاریگر نے ایسٹرن ٹائمز سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here