خانیوال: تھانہ سٹی خانیوال پولیس میں پی پی سی 392 کے تحت حال ہی میں درج ہونے والی ایک ایف آئی آر سے معلوم ہوا ہے کہ اسلم ہراج نامی ایک مبینہ پولیس ٹاؤٹ نے کھوکھرآباد چوک پہ حیدر چودھری نامی شہری کو موٹر سائیکل پہ شہر کی طرف آتے دیکھ کر روکا۔ اس سے کہا کہ اطلاع ملی ہے تمہارے پاس چرس ہے۔ تلاشی کے نام پہ اس سے بٹوا چیک کرانے کو کہا۔ بٹوا لینے کے بعد مبینہ پولیس ٹاؤٹ نے اپنی موٹر سائیکل سٹارٹ کی اور فرار ہوگیا۔ راستے سے گزرنے والے دو راہگیروں نے اسے پہچان کر لٹنے والے شہری کو بتایا کہ واردات کرنے والا تھانہ سٹی پولیس کا مبینہ ٹاؤٹ اسلم ھراج ہے اور وہ تھانہ سٹی خانیوال میں تعینات اے ایس آئی محمد حسین تھراج کی موٹر سائیکل پہ سوار ہے۔

مدعی شہری راشد کی درخواست پہ ایک دن بعد تھانہ سٹی پولیس خانیوال نے اس وقت پرچہ درج کیا جس وقت ڈسڑکٹ پولیس آفیسر خانیوال فیصل مختار کے نوٹس میں لایا گیا۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی پولیس خانیوال کا کہنا ہے پولیس اسلم ھراج کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔  تاہم وہ ابھی تک پولیس کی گرفت میں نہیں آسکا۔

یاد رہے کہ ضلع خانیوال میں کئی ہفتوں سے راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ایک پولیس ٹاؤٹ جو تھانہ سٹی پولیس میں ضمنیاں لکھنے کے لیے پرائیویٹ طور پہ رکھا ہوا تھا کی جانب سے شہری کو لوٹنے کی خبر سامنے آنے سے مزید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

عکس ایف آئی آر

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال کا کہنا ہے کہ انھوں نے واقعے کا نوٹس لیا ہے اور اس حوالے سے اگر کوئی پولیس اہلکار جرائم کی پشت پناہی میں ملوث پایا گیا تو وہ انضباطی کاروائی سے بچ نہیں پآئے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here