لاہور:سب رجسٹرار آفس کے دفتر میں زبردستی گھسنے کی کوشش،وکلاء کے خلاف مقدمہ درج

0
696
مدعی مقدمہ سب رجسٹرار داتا گنج بخش ٹاؤن لاہور

لاہور: داتا گنج بخش ٹاؤن میں سب رجسٹرار آفس کے ریکارڈ روم پہ چند وکلاء کا دھاوا،ملازمین سے مار پیٹ، تھانہ لوئر مال لاہور پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق داتا گنج بخش ٹاؤن میں واقع سب رجسٹرار آفس کے ریکارڈ روم میں چند وکلاء نے زبردستی گھسنے کی کوشش کی،ریکارڈ روم کے منشی سیف الرحمان سمیت عملے سے مارپیٹ کی۔ اس واقعے کے خلاف سب رجسٹرار بلال بن حفیظ نے تھانہ لوئر مال پولیس کو درخواست دی۔ جس کے بعد پولیس نے اطہر ایڈوکیٹ،ندیم ایڈوکیٹ،منشی عرفان و دیگر نامعلوم افراد کے خلاف زیر دفعہ353،186اور 506 مقدمہ نمبری 538/16 درج کرلیا۔

عکس ایف آئی ار

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here