لاہور:آئی جی پنجاب میآں امجد جاوید سلیمی آج ضلع بھر میں تعینات ڈسٹرکٹ پولیس افسران کے اجلاس کی لاہور سی پی او کمپلیکس میں صدارت کریں گے۔ اس دوران پنجاب بھر کے اضلاع میں پولیس کو اپنے کام کے دوران پیش آنے والی مشکلات اور غریبوں تک قانون کی رسائی میں حائل روکاوٹوں کو دور کرنے کا جائزہ لیا جائے گا۔

دریں اثناء ایسٹرن ٹائمز کو باوثوق زرایع سے خبر ملی ہے کہ پنجاب بھر میں بڑے پیمانے پہ ڈسٹرکٹ پولیس افسران، آر پی اوز،سی پی اوز کے تبادلے اور نئی تقرریوں کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ اس حوالے سے لسٹ بھی مرتب کرلی گئی ہے۔

باخبر زرایع کا کہنا ہے کہ زیادہ تر تبادلے جنوبی پنجاب اور وسطی پنجاب کے ایسے اضلاع میں متوقع ہیں جہاں پہ لاء اینڈ آڈر کی صورت حال نئی حکومت کے بعد سے زوال کی طرف گئی ہے۔

دریں اثنا گزشتہ روز آئی جی پنجاب-آئی جی پی میاں جاوید امجد سلیمی کی زیر صدارت پنجاب بھر کے ڈی ایس پیز و ایس پیز صاحبان کا دربار منعقد ہوا۔اس موقعہ پہ 227 ایس پیز و ڈی ایس پی صاحبان نے اپنے تبادلوں کی درخواستیں آئی جی پنجاب میاں جاوید امجد سلیمی کو جمع کروادیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here