لاہور:پنجاب پولیس ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ مراسلہ نمبر 718/2018/پی ایس/ایچ کیو اور مراسلہ نمبر 719/2018/پی ایس /ایچ کیو کے مطابق 5 ایس پیز اور 16 ڈی ایس پی ایز کے تبادلوں کا نوٹیفیکشن جاری کیا گیا ہے۔ اس کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر ملتان محمد معصوم کا تبادلہ لاہور میں بطور ایس پی موبائل،ایس پی انوسٹی گیشن بھکر محمد شریف کا تبادلہ بطور چیف ٹریفک آفیسر ملتان، اے آئی جی جینڈر کرائمز انوسٹی گیشن کا تبادلہ ایس پی انوسٹی گیشن سول لائن لاہور، ڈاکٹر انوش محمد چوہدری ایس پی انوسٹی گیشن قصور کا تبادلہ بطور ایڈیشنل ایس پی انوسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن لاہور، ساجد حسین کھوکھر ایڈیشنل ایس پی پوٹھار راولپنڈی کا تبادلہ سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور کردیا گیا ہے۔

دریں اثنا ایس ڈی پی او ملتان انعام الحق، ایس ڈی پی اوعارف والہ اکمل رسول نادر،ایس ڈی پی اوحاصل پور محمد جاوید،ڈی ایس پی کرائمز راجن پور مظہر احمد، ایسڈی پی او کھڑیاں والاغلام محمد، ایس ڈی پی او مخدوم رشیدناصر ضیا،ایس ڈی او صدر ملتان فرحت رسول،ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ملتان منور احمد،ایس ڈی پی او کوٹ چھٹہ زاہد مجید، ڈی او سپیشل برانچ ڈی جی خان محمد وسیم،شاہ عالم ایس ڈی پی او کوٹ ادو،ڈی ایس پی آر آئی بی محمد اسحاق،ٹریفک آفیسر بہاول پور ریاض حسین، اور پوسٹنگ کے منتظر ڈی ایس پی زاہد حسین کے تبادلے بالترتیب ایس ڈی پی او دیپالپور اوکاڑا،ایس ڈی پی او حاصل پور،ایس ڈی پی او گلشن راوی لاہور،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹروہاڑی،ایس ڈی پی او کھڑیاںوالہ، ڈی ایس پی ڈولفن اسکواڈ سٹی لاہور، ڈی ایس پی ٹیپو کمپنی لاہور، ایس ڈی پی او صدر ملتان،ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے سپرد خدمات،ایس ڈی پی او کوٹ ادو،ڈی ایس پی آر آئی بی ڈی جی خان،ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب لاہور کے سپرد خدمات،ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ہیڈکوارٹر اقبال ٹاؤن لاہور تبادلہ کردیا گیا۔

جبکہ ایک اور مراسلہ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن محمد وقاص نذیر کے دستخطوں سے بعنوان معیاری ضوابط کار برائے اندراج کراس ورشن بضمن مقدمات جاری ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے کیس نمبر 10842-پی/2018 بعنوان صغراں بی بی بنام ریاست پاکستان میں ایک ایف آئی آر کے اندراج کے بعد دوسری ایف آئی آر کے اندراج سے منع کیا ہے اور کہا ہےکراس ورشن دفعہ 161 ض ب کے تحت درج کیا جائے گا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here