تھانوں کا ماحول تبدیل کرنا اولین ترجیح ہے۔ ڈی پی او خانیوال

0
922

خانیوال- ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر- ڈی پی او خانیوال رانا محمد معصوم نے کہا ہے کہ پولیس تھانوں میں عوام دوست ماحول پیدا کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔ مظلوم اور سائلوں سے بہتر سلوک نہیں ہوگا تو انصاف کیسے فراہم کیا جاسکے گا۔ ڈی پی او خانیوال تھانہ کہنہ پولیس اسٹیشن پرانا خانیوال کا دورہ کررہے تھے۔ وہ تھانہ کہنہ خانیوال پہنچے اور پولیس اہلکاروں سے ملے۔ تھانے کے مختلف حصوں بشمول مال خانہ، لاک اپ اور فرنٹ ڈیسک کا معائنہ کیا، تھانے میں کئی رجسٹر کو چیک کیا۔

Image may contain: 9 people, people sitting
دریں اثناء ڈی پی او خانیوال کی زیر صدارت کرائم ریٹ میٹنگ ڈی پی او آفس میں ہوئی جس میں ضلع میں تعینات تمام ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، انچارچ سیکورٹی برانچ، انچارج سی آئی اے بھی شریک تھے۔ ڈی پی او خانیوال نے اس موقعہ پہ تمام ایس ایچ او صاحبان کو ہدائیت کی کہ وہ تھانوں میں نامکمل چلان جلد از جلد مکمل کریں اور تمام مقدمات کو سینٹ ٹو کورٹ کریں۔اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ڈی پی او خانیوال رانا محمد معصوم کی تعیناتی حال ہی میں ضلع خانیوال میں ہوئی ہے۔ وہ پاکستان پولیس سروس کے فرض شناس افسران میں شمار ہوتے ہیں۔ اپنی پولیس سروس کے دوران آج تک ان کے ساتھ کوئی تنازعہ یا چھوٹا بڑا اسکینڈل منسوب نہیں ہوا۔ ضلع بھر کے سیاسی و سماجی حلقے ان کی خانیوال میں تعنیاتی کو بہتر اقدام قرار دے رہے ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here