خانیوال: پولیس بھرتی کا عمل شفاف بنیادوں پہ ہوگا۔ڈی پی او رانا محمد معصوم

0
1132

خانیوال ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال محمد معصوم نے کہا ہے کہ میرٹ پر ھونے والی بھرتی سے فرض شناس فورس دستیاب ھوجاتی ہےموجودہ بھرتی شفاف اور میرٹ پر کی جائیگی ۔اگر کسی افیسر کی طرف سے اقرباءپروری رشوت ستانی جیسی لعنت کا ارتکاب ھوا تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ترجمان پولیس۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائینز خانیوال میں جسمانی پیمائش برائے امیدواران کے معائنہ کرتے ہوئے کہا۔آج پولیس لائینز میں بڑی تعداد میں امیدواران جسمانی پیمائش کے لئے آئے ہوئے تھے اس موقع پر سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ اور ڈی پی او خانیوال نے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ ایس پی پٹرولنگ ہما نصیب ،ڈی ایس پی ھیڈ کواٹر فیاض احمد ھمراہ تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here