خانیوال – تھانہ سٹی خانیوال میں تعینات اے ایس آئی محمد حسین کی موٹر سائیکل ڈکیتی کی واردات میں استعمال ہونے کا انکشاف ۔ تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کی ایف آئی آر نمبر 528/18 درج تھانہ سٹی خانیوال کے مدعی حیدر حنیف ولد چوہدری محمد حنیف نے بتایا کہ اس نے 26 اکتوبر 2018ء کو ڈی ایس پی خانیوال صدر کو تحریری درخواست میں بتایا کہ اس سے ڈکیتی کی واردات کرنے والا ملزم اسلم ھراج جعلی پولیس والا بنکر جس موٹر سائیکل پہ سوار تھا وہ تھانہ سٹی خانیوال میں تعینات محمد حسین تھراج کی نکلی ہے اور ملزم اسلم ھراج کو اے آئس آئی محمد حسین تھراج نے تھانہ سٹی خانیوال میں ضمنیاں لکھوانے کے لیے رکھا ہوا تھا۔ ملزم اسلم ھراج کی عبوری ضمانت ایڈیشنل سیشن جج عباس سیال نے آج خارج کردی۔پولیس تھانہ سٹی خانیوال نے ملزم اسلم ھراج کو گناہ گار لکھا اور تھانہ پولیس کے ایس ایچ او راءو سلمان کو بھی آگاہ کیا گیا کہ ملزم اسلم ھراج اب بھی تھانہ سٹی میں اے ایس آئی محمد حسین ھراج کے کمرے میں موجود ہے۔ مدعی حیدر حنیف کا کہنا ہے کہ اے ایس آئی محمد حسین تھراج پہ شبہ ہے کہ وہ اس سمیت شہر میں دیگر ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی سرپرستی کرتا رہا ہے۔ ملزم اسلم ھراج کے خلاف تھانہ سٹی خانیوال میں پی پی سی 392 کے تحت ایک اور تھانہ الپہ ملتان میں دو ایف آئی آر درج ہیں۔
شہری و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایک ایسا اے ایس آئی جو اعلانیہ ڈکیتی کے پروں میں نامزد ملزم کی سرپرستی کرتا ہے ابتک تھانہ سٹی خانیوال میں تعینات کیسے ہے؟ اس کے خلاف ابتک انکوائری کیوں نہیں کی گئی۔ آر پی او ملتان وسیم خان اور ڈی پی او خانیوال محمد معصوم سے اے ایس آئی محمد حسین تعینات تھانہ سٹی خانیوال کو فی الفور معطل کرکے ڈکیتی کی ایف آئی آر مذکورہ میں شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here