بہاءالدین زکریا یونیورسٹی میں طالبات کو جنسی طور پہ ہراساں کرنے، ریپ اور ریپ وڈیو بناکر بلیک میل کرنے میں بعض اساتذہ کے ملوث ہونے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ شعبہ سرائیکی کے لیکچرار اجمل مہار اور شعبہ فاریسٹری کے اسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر واصف نعمان کے حوالے سے ویڈیو ٹیپ سامنے آئے اور بہاءالدین زکریا یوینورسٹی کے 40 کے قریب اساتذہ پہ جنسی ہراسانی و بلیک میلنگ کی درخواستیں زیرالتوا ہیں۔

اس معاملے پہ ابتک چانسلر۔گورنر سرور چودھری، انسانی حقوق کی وزرات کے ساتھ ساتھ خود سول سوسائٹی کی اہم تنظیمیں خاموش ہیں۔

ملتان سے شایع ہونے والے اردو اخبارات میں روزنامہ خبریں ، روزنامہ جہان پاکستان میں اس حوالے کافی تفصیل سے رپورٹنگ ہوئی ہے۔ لیکن الیکٹرانک میڈیا کی جانب سے تاحال کوئی بڑی انوسٹی گیشن رپورٹنگ دیکھنے کو نہیں ملی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here