ایک چراغ اور بجھا،اور بڑھی تاریکی: اردو کی منفرد ادیبہ خالدہ حسین چل بسیں ۔۔ انا للہ وانا الیہ راجعون

0
1071

اسلام آباد: اردو ادب کی معروف ادیبہ خالدہ حسین علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔ ادبی حلقوں کا اظہار افسوس۔

Image result for ‫خالدہ حسین‬‎

خالدہ حسین کا اصل نام خالدہ اصغر تھا۔ وہ 18 جولائی 1938ء کو لاہور میں پیدا ہوئی تھیں ۔ ان کے والد ڈاکٹر اے جی اصغر انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر تھے۔ انھوں نے 1954ء میں افسانہ نگاری کا آغاز کیا تھاان کے افسانوں کے کئی مجموعے شائع ہوچکے ہیں۔ جن میں پہچان، دروازہ، مصروف عورت، خواب میں ہنوز، میں یہاں ہوں، شامل ہیں۔انھوں نے ایک ناول ’’کاغذی گھاٹ‘‘ بھی تحریر کیا۔ اسلام آباد میں قیام پذیر تھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here