پی آئی اے کا سنئیر افسر جنسی ہراسانی کا جرم ثابت ہونے پر عہدے سے ہٹادیا گیا – شیری رحمان کا ٹوئٹ

چار گھنٹے کی سماعت کے بعد، بے پناہ دباؤ کو مسترد کرکے سینٹ کی قائمہ کمیٹی نے پی آئی اے افسر کو عہدے سے ہٹوایا – سینٹر شیری رحمان

کال ریکارڈز کے ثبوت کے باوجود جنسی ہراسانی کا مرتکب اپنا جھوٹا دفاع کرتا پایا گیا

مانیٹرنگ ڈیسک: سینٹ میں پاکستان پیپلزپارٹی کی پارلیمانی قائد سینٹر شیری رحمان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سینٹ کی قائمہ کمیٹی نے چار گھنٹے پی آئی اے کے ایک سینئر اقسر کے خلاف پی آئی اے میں ملازم ایک خاتون سے جنسی ہراسانی کرنے کی شکایت کی سماعت کی- بے پناہ دباؤ کے باوجود افسر کو اس کے عہدے سے ہٹوانے میں کامیابی ہوئی اور اس دوران کال ریکارڈنگ کے ثبوت سامنے آنے کے باوجود بھی ملزم افسر اپنے جھوٹ پر ڈٹا رہا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here